صدر ِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے غیر رجسٹرڈ چینی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف بی آر کی وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایات کے خلاف 25 درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھانے کے لئے چینی کے بڑے خریداروں اور غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
محتسب نے مختلف پرائیویٹ شوگر ملز سے چینی کے غیر رجسٹرڈ خریداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا
ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی۔
style=”display:none;”>