وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے ، نہ آئے گی ۔فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اہم پالیسی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین اور جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین امور ہیں، جن کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
ان دونوں مسائل کے منصفانہ حل تک دنیا میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین اور غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھیں گے ۔سستی سیاسی شہرت کے لئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو نکال دیاگیا ہے ۔ مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔
style=”display:none;”>