وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اوروزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیراعظم نےملک بھرمیں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کےمطابق رکھنے کےلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ عوام کولوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے لوگوں کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ فوڈ سکیورٹی ،صنعت کی وزارتیں اورمتعلقہ محکمے احکامات پرعمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کریں۔
style=”display:none;”>