چار پاکستانی کاروباری افراد 2022 کے لیے فوربز کی 30 انڈر 30′ ایشیا کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
بزنس میگزین نے زین احمد، درعزیز آمنہ، محمد سعد اور شوانہ شاہ کے نام ای کامرس، انٹرپرائز ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ان کی کامیابی کی بنیاد پر شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بالترتیب فن اور سٹائل، صنعت اور مینوفیکچرنگ، میڈیا اور مارکیٹنگ اور سماجی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
فوربز کے مطابق، اس سال کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے 4,000 سے زائد امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے 300 نوجوان گیم چینجرز کو متعدد شعبوں میں تسلیم گیا۔
زین احمد آرٹ، سٹائل، کھانے اور مشروبات کے زمرے میں نمایاں کام کر رہے ہیں۔ محمد سعد صنعت اور مینوفیکچرنگ کے زمرے میں اہم کام کر رہے ہیں۔
در عزیز آمنہ نے میڈیا، مارکیٹنگ اور اشتہارات کے زمرے میں جگہ بنائی، جبکہ شوانہ شاہ نے سماجی خدمات کے زمرے میں اپنا نام روشن کیا ہے۔
style=”display:none;”>