نیپال کے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور اب تک چودہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
گزشتہ روز لاپتہ ہوئے تارانامی طیارے کا ملبہ نیپال کے مستانگ ضلع سے ملا ہے۔ نیپالی فوج کے ترجمان نے کہا کہ تلاش کرنے والی ٹیم نے آج صبح جائے حادثہ کا پتہ لگایا ۔ طیارے میں 19 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ فضائی کمپنی کے مطابق مسافروں میں 13 نیپالی، چار ہندوستانی اور دو جرمن شہری شامل تھے۔
style=”display:none;”>