پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کل سے حج آپریشن کا آغاز کر رہی ہے ۔ قومی ایئر لائن نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیئے ہیں ۔ حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساؤتھ ریجن کے تحت مقرر کیے گئے ۔کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے پیک سیزن کا کرایہ کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر ہے۔
لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے 860 ڈالر اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ حجاج کو کرائے کی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ حج آپریشن کے دوران پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔
style=”display:none;”>