افغان عبوری حکومت نے موجودہ بینکنگ نظام کی جگہ جلد اسلامک بینکنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان کے مرکزی بینک کے نائب گورنر دوئم عبدالقدیر احمد نے بینک کے شرعی بورڈ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اسلامک بینکنگ نظام رائج ہے،ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں بھی موجودہ بینکنگ نظام کی جگہ جلد اسلامک بینکنگ نظام رائج کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کی جگہ اسلامک بینکنگ نظام متعارف کروانا یقیناً ایک لمبا اور مشکل مرحلہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد اس کام کو مکمل کیا جائے۔
افغانستان کے نائب گورنر دوئم کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ نظام سے افغانستان میں بینکاری کا شعبہ مزید ترقی کرے گا۔
افغانستان کے مرکزی بینک کے شرعی بورڈ کے اجلاس میں اسلامک بینکنگ نظام کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد افغانستان پر پابندیوں کے باعث بینکنگ نظام عملی طور پر مفلوج ہے جس کی وجہ سے حکومت اور عام شہری سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔
style=”display:none;”>