بھارت کے پنجابی گلوکار سدھو موسی والا قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم سدھو موسی والا زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
سدھو موسی والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔
گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔
ایک روز قبل ہی پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔
گلوکار کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاستدانوں نے ان کی موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
سدھو موسی والا 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع مانسا کے گاؤں موس والا سے تھا۔ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی اور وہ اپنے ریپ کے لیے مشہور تھے۔
style=”display:none;”>