ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران پیغمبراسلام حضرت محمد ۖ کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے پرممبئی میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایک ٹی وی چینل پر توہین آمیز بیان کے بعدبھارت میں مسلمانوں کی ایک تنظیم رضا اکیڈمی کی شکایت پر ممبئی کے پیڈھونی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہندکی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھارت کے سینکڑوں تھانوں میں نوپور شرما کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لئے درخواستوں جمع کرائی گئی ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو شرما نے کہا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب ایک ”نام نہاد فیکٹ چیکر”نے گیانواپی مسجد کیس کے بارے میں ایک ٹی وی چینل پر اپنے حالیہ مباحثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
ادھر بھارتی ٹی وی ٹائمز ناؤ نے یوٹیوب سے وہ ویڈیو اتار لی ہے جس میں نوپور شرما توہین آمیز کلمات کہ رہی ہے۔ بھارتی صحافی گجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹائمز ناؤ کو خدشہ ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی اسی لئے انہوں نے یہ ویڈیو یوٹیوب سے اتاری ہے۔
FIR filed against Nupur Sharma by #RazaAcademy in Mumbai
Raza Academy had filed a formal complaint with the Mumbai Commssioner of Police against BJP spokesperson Nupur Sharma for her blasphemous remarks on the Holy Prophet ﷺ in the National channel Times Now#ArrestNupurSharma pic.twitter.com/R3gAUtkhuT
— Raza Academy (@razaacademyho) May 28, 2022
style=”display:none;”>