وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہ آپ آئیں تو سہی “اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے” کا بیان دینے والا “خونی فساد” میں دم دبا کر بھاگ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا “خونی” مارچ “بادی” میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔
style=”display:none;”>