وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون میں تعینات پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی امن و امان کی صورت حال کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گزشتہ شب جھڑپیں ہوتی رہیں جس میں کئی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا تھا تاہم جمعرات کی صبح پی ٹی آئی کا قافلہ جناح ایونیو پہنچا۔
style=”display:none;”>