وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر کر دیا۔ سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔
سلمان صوفی، مدر ٹریسا اوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں جو سماجی فلاح کے منفرد منصوبوں کو متعارف کروانے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔
انہوں نے پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر، ویمن آن ویلز اور شہر خموشاں سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے متعارف کروائے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے پنجاب وزارت اعلی کے دوران ڈی جی سٹریٹجک ریفارم یونٹ تعینات تھے۔
style=”display:none;”>