پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ آئین وقانون کے دائرے میں اگرکام کرے گی تو بہترین فیصلہ ہے، اداروں کو ادب سے درخواست کر رہی ہوں جو سب سے زیادہ ڈرائے اور گالی نکالے اسی کے حق میں فیصلہ نہ کرے، فتنہ کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے، عدلیہ بھی اس فتنے کو ایسے ڈیل کرے جیسے قرآن نے حکم دیا۔ جیسے یہ لانگ مارچ سے فارغ ہو گا تو ان کیسز پر توجہ دیں گے، اس کی ساری چوریاں سامنے لائیں گے۔
ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ شیرکے مینڈیٹ کی چوری کا بدلہ آج پنجاب کی عوام نے چکتا کیا، یہ 25 لاکھ لوگوں کے لانے کی بات کر رہے تھے، پنجاب سے 200 بندے نہیں نکلے، یہ توکہتے تھے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ خیبرپختونخوا سے بھی ان کوانتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، انقلاب خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان ملحق ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان،سندھ کی عوام کوبھی سلیوٹ کرتی ہوں، دو،تین دن پہلے یہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے پھنس گئے تھے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر، پرویزخٹک نے ایازصادق سے رابطہ کیا، ایازصادق نے نوازشریف سے رابطہ کیا اور بتایا کچھ دو اور کچھ لو کی بات کرتے ہیں، میرے والد نے کہا فتنہ باز، جتھے والوں کی دھمکی میں نہیں آؤں گا، انہوں نے کہا ہمیں لانگ مارچ سے بچا لیں، نوازشریف کے جواب کے بعد کل انہوں نے پھر رابطہ کیا، آج شاہ محمود، اسدعمر، پرویزخٹک نے صبح دس بجے سپیکرہاؤس میں ملاقات ہوئی، انہوں نے الیکشن اور جلسے کی جگہ کا کہا، انہوں نے کہا دھرنے کا اعلان کر چکے، سیف ایگزٹ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر، یہ ان کی عزت بچانے کا پورا اہتمام تھا، ابھی سپریم کورٹ فیصلے کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے سپریم کورٹ میں کہا وہ گراؤنڈ دیدیں جہاں 10 ہزار لوگ آ جائیں، حکومتی وکیل نے کہا وہ گراؤنڈ چھوٹی ہے ان کو پریڈ گراؤنڈ میں جگہ دیدی جائے، انہوں نے کہا نہیں چھوٹی گراؤنڈ ہی ٹھیک ہے۔ اداروں کو ادب سے درخواست کر رہی ہوں جو سب سے زیادہ ڈرائے اور گالی نکالے اسی کے حق میں فیصلہ نہ کرے، فتنہ کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے، عدلیہ بھی اس فتنے کو ایسے ڈیل کرے جیسے قرآن نے حکم دیا، عمران خان کے خلاف ایل این جی 122 ارب کا بہت بڑا سکینڈل ہے، عمران خان نے چینی کارٹیل کو نوازا اور کمیشن کھائی، جیسے یہ لانگ مارچ سے فارغ ہو گا تو ان کیسز پر توجہ دیں گے، اس کی ساری چوریاں سامنے لائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ناکامی کی وجہ سے پولیس وین، درختوں کو آگ لگا دیں، عمران خان نے خط کے ذریعے آگ لگانے کی کوشش کی، آج عوام کی املاک کونقصان پہنچایا گیا، ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے یہ فتنہ، فساد ہے روکا جائے، انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ پنجاب کے دوبچے کینٹینر اٹھاتے ہوئے پل سے نیچے گر گئے، مجھے بطور ماں خیال آیا، عمران خان کے بچے لندن میں محفوظ بیٹھے ہیں، عمران خان نے ماؤں کے جگر گوشوں کو مروادیا، یہ ہیلی کاپٹرپرچڑھ گیا اورلوگ گرمی میں مارکھاتے رہے، اگریہ جہاد ہے توپہلے اپنی اہلیہ، بچوں کولاؤ۔
style=”display:none;”>