پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر کھیلے جانے والی انٹرنیشنل سیریز میں میزبان ٹیم کو کو0-1 کی برتری حاصل ہے، میچ کاآغاز دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ ٹاس نصف گھنٹہ قبل ہوگا،پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی قومی ویمن ٹیم کو16 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی مہمان ٹیم کے خلاف نفسیاتی دباؤ حاصل ہوگا، اسپنرز کے لیے ساز گار وکٹ پر دونوں ٹیموں کو اس طرز کی بولرز میسر ہیں،اپنے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والی طوبہ حسن سے ایک مرتبہ پھر امیدوں کا مرکز ہوں گی جبکہ دنیا کی ٹاپ ٹین بولرز میں شامل انعم امین سے بھی توقعات وابستہ ہیں،آئی سی سی کی آل راونڈرز رینکنگ میں9 ویں پوزیشن پر براجمان ندا ڈار اپنی ٹیم کا اثاثہ ہوں گی،کپتان بسمعہ معروف پر بھی اہلیت ثابت کرنے کا دباؤ ہوگا،اسی طرح سری لنکن کپتان چماری اتا پو بھی پہلے میچ میں شکست کے باعث دباؤ کا شکار ہوں گی،لیکن آئی سی سی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر موجود سری لنکن ٹیم 7 ویں پوزیشن والی میزبان ٹیم کے خلاف پانسہ پلٹ بھی سکتی ہے،دونوں ممالک کے درمیان یہ 15واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، پاکستان نے 7 جبکہ سری لنکا نے6 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا،سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا،بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا انعقاد طے ہے، دریں اثناء کو آرام کے دن بدھ کو کھلاڑیوں کی نجی مصروفیات رہیں۔
style=”display:none;”>