سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کے شرکا کو اسلام آباد تک رسائی دینے کے لیے ٹریفک پلان بنایا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی گرفتاریوں اور سڑکوں کی بندش کی خلاف اسلام آباد بار کونسل کی درخواست کی سماعت کی دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ احتجاج کریں اور گھروں کو جائیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بات کر کے اڑھائی بجے تک عدالت کو بتائیں اور پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج کی یقین دھانی بھی لیں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ املاک کو نقصان نہیں ہونا چاہئے تشدد ہو اور نہ ٹریفک بلاک ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنھیں گرفتاریوں کا خدشہ ہے انھیں تحفظ دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور ملک کے سامنے سیاسی مفادات کی کوئی حثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مکمل پلان پیش کرے کہ احتجاج بھی ہو اور راستے بھی بند نہ ہوں۔
style=”display:none;”>