نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹنبرگ نے ڈیووس بزنس فورم سے خطاب کے دوران چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی اور نورڈ سٹریم ٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو معاشی مفادات کی خاطر اپنے ممالک کی سیکورٹی کا سودا نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ہمیں معاشی ترجیحات کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔ اور تجارت سے آزادی کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کے ساتھ تجارت کے مخالف نہیں لیکن وہ یہ کہنا چاہتے ہیں فائیو جی ٹیکنالوجی پر کنٹرول بہت اہمیت کا حامل ہے۔
style=”display:none;”>