پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 25 مئی کو وہ صوبہ خیبر پختونخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر نکلیں گے، کوئی بھی انہیں روکنا چاہتاہے تو روک کر دکھا دے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ قافلے ہمارے ساتھ جمع ہوں گے اور ہم اسلام آباد پہنچیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا اگرملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ میری جان کو خطرہ ہے ، مجھے اپنی جان کی پروا نہیں ہے ،یہ ملک کے لئے جہاد ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا شریف،زرداری دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے ، ڈرون حملوں کے خلاف انہوں نے ایک لفظ نہیں بولا کیونکہ ان پیسہ باہرہے، ان کے لیڈرز کے پیسے باہر ہیں،امریکی ان کو سازش کےتحت لے کر آئے، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے اس لئے میں جہاد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ خدا کے واسطے خوف کی زنجیریں توڑ دیں ، یہ غلام بناتا ہے ، یہ کتنے لوگوں کوجیلوں میں ڈالیں گے، عوام کا سمندر نکلنا چاہتا ہے یہ اسے جیلوں میں نہیں ڈال سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سے جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کررہےہیں، اسلام آباد اور پنڈی کے لوگوں نے بھی نکلنا ہے، ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے یہ جنگ ہم سب کی ہے، یہ حکومت اوپر رہ گئی تو قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہماری تباہی اور دوسرا حقیقی آزادی کا راستہ ہے ، حقیقی آزادی کے لئے ہر شہری کو باہر نکلنا چاہئے ، عوام کے سمندر کوکوئی نہیں روک سکتا۔
style=”display:none;”>