ماڈل ٹاون لاہور میں پولیس کانسٹیبل کا قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سب انسپکٹر احمد مشتاق کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کی تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ رات 1 بجکر 40 منٹ پر کرایہ داری سرچ آپریشن کیا گیا۔ ملزمان سید ساجد حسین اور عکرمہ حسین نے گھر کی گھنٹی بجانے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
عکرمہ حسین کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑے کانسٹیبل کمال احمد کو سینے میں گولی لگی، جس سےوہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ساجد حسین نے بھی دستی پستول سے پولیس وین پر فائرنگ کی۔
style=”display:none;”>