امریکہ کے پاکستان کے لئے نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں اپنی سفارت ذمہ داریاں پیر کے روز سے سنبھال لی ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق نئے سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کے سلسلے میں جاری سفارت خانے کی کوششوں لیڈ رول ادا کریں گے۔ پاکستان آمد پر سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ مجھے اس خوبصورت ملک کو دیکھنے اور ان کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے سفارت تعلقات کی پچھترویں سال کے دوران وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
style=”display:none;”>