پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرز شامل کئے گئے ہیں۔ سکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان محمد رضوان عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد امام الحق خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمودبھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا
style=”display:none;”>