پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، سیریز میں دلچسپ اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،ہماری ایک کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں أئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پہلے پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں کیا، سری لنکا کی کپتان نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ،میں ذاتی طور پر پہلی بار پاکستان آٸی ہوں ،موسم گرم ہے،لیکن ہماری کھلاڑی سیریز کےلیے پرامید ہونے کے ساتھ پرجوش اور پرعزم ہیں پاکستان میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے،سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں ،ہمارا اپنی نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار ہوگا، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ پہنچے گا،پاکستان کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں،ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان سخت حریف ثابت ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں ،ہمارے پاس سینیٸرز اور جونیٸرزکا اچھا کامبی نیشن ہے،یہ ایک اہم دورہ ہے، ہم کافی وقت سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور اور ون ڈے میچز نہیں کھیل رہے، بطور کھلاڑی ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کافی گرمی ہے،پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
style=”display:none;”>