ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم انڈونیشیا میں موجود ہے۔
قومی کھلاڑیوں نے آج کوریا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا جس میں کورین ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 2گول سے کامیابی سمیٹی۔
ایشیاء ہاکی کپ کا آغاز 23 مئی سے جکارتہ میں ہوگا۔ایونٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں بھارت ،جاپان،پاکستان ، انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ،کوریا،اومان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ایشیا کپ کی تین بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔بطور میزبان بھارت پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔۔
style=”display:none;”>