آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اصل ہیروز ہماترے شہدا اور غازی ہیں۔ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں اعزازات تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہیدوں اور ان کی افراد خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میں مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر شہدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں کہا کہ پاکستان ان شہدا کی وجہ سے ہی محفوظ ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن ہے، ہمارے اصل ہیروز شہدا اور غازی ہیں، افسروں، جوانوں کی قربانی کی وجہ سے پاکستان میں ہم آرام سے سوتے ہیں، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ اپنی تقریر میں انھوں نے کہا کہ میں اپنے شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ “دُنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔تو وہ کہتے ہیں کہ کیسے کیا آپ نے، باقی ملک فیل ہو گئے۔تو یہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ایسی کیا خوبی ہے؟ تو میں ہمیشہ بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لختِ جگر، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قُربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اور جب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں۔تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا”۔
style=”display:none;”>