ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 833 روپے 49 پیسے ہوگئی۔
فی کلو ایل پی جی 38 روپے97 پیسے مہنگی ہوئی ہے، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا