اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کر لیے ۔ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ اور پراسیکوٹر راجہ نوید نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر دلائل دیے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو راہداری ریمانڈ پر تھانہ ویمن منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ۔