اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے ۔ کل ایشیا کی دو بڑی ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان پالے کیلے میں ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا۔
پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف کامیابی کے بعد سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ قومی کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ٹیم کا ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس بھی کرے گا۔ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238رنز سے شکست دی تھی۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے، ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔