اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سما عت اٹک جیل میں ہو ئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ سائفر کیس پر اگلی سماعت13ستمبر کو ہوگی۔ چیرمین پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت کےجج کےروبرو پیش کیاگیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سما عت کی۔