لاہور( خصوصی رپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کے استعمال اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالتی ٹربیونل نے کام شروع کردیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل ایک رکنی ٹربیونل کا دفتر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بغداد الجدید کیمپس میں قائم کیا گیا ہے جہاں واقعے سے متاثرہ افراد رابطہ کرسکتے ہیں۔ ٹربیونل کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ منشیات اور ہراسگی سکینڈل سے متعلق اگر کسی شخص کے پاس کوئی شواہد ہوں تو وہ بھی اگلے پانچ روز کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔
گواہان یا متاثرہ فریقین واٹس ایپ نمبر 0003331 0344 یا ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی ٹربیونل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔