خرطوم ( خصوصی رپورٹ) سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان دارفور صوبے کے شہر نیالا میں جھڑپوں میں 60 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے دفتر کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی مسلح افواج اور پیرا ملٹری فوج کے درمیان ایک بار پھر تنازعات نے شدت اختیارکرلی ہےجس سے بڑی تعداد میں شہری متاثرہوئے ہیں۔جھڑپوں کے باعث نیالا شہر میں تقریباً 50 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان اور پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔سوڈان میں متحارب گروپوں کے درمیان اپریل کے وسط سے شدید لڑائی جاری ہے۔