جوہانسبرگ ( خصوصی رپورٹ) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کا پندرہواں سربراہ اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔اجلاس میں برازیل، بھارت، چین،روس اور جنوبی افریقا کے سربراہان شریک ہیں جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن آن لائن شرکت کررہے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سربراہی اجلاس سے ریکارڈ ڈخطاب میں مغرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روس پر عائد پابندیوں کو ناجائز قرار دیا۔روسی صدر نے یوکرین کی اناج کی برآمدات کو مستقل طور پر بند کرنے کی بھی دھمکی دی۔ پیوٹن نے کہا کہ ہم برابری اور ایک دوسرے کے مفادات کے احترام کے اصولوں پرمبنی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ برکس تنظیم دنیا کی زیادہ تر آبادی کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
چین کے صدر شی چن پنگ نےکہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔