اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) آئی سی ٹی اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ 2020 کے تحت القادر یونیورسٹی ٹرسٹ پراجیکٹ کی ازسر نو رجسٹریشن میں تاخیر کے خلاف کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی القادر ٹرسٹ پراجیکٹ انتظامیہ کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور القادر ٹرسٹ انتطامیہ نے رجسٹریشن کی تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔عدالت نے القادر ٹرسٹ پراجیکٹ کی ازسر نو رجسٹریشن میں تاخیر کے خلاف فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ کابینہ ڈویژن ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹریٹ آف لیبر اینڈ انڈسٹریز فریقین میں شامل ہیں۔