اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر وکیل نے ایک بار پھر مزید مہلت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں کچھ کنفیوژن بھی ہے، جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت چاہیے۔ اگلی سماعت تک تمام ڈاکومنٹس دے دیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی فائننس مسعود شیرانی نے بھی اس کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔