واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات کے نتیجے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان ہی کوششوں کے نتیجے میں ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا۔ ان کے خلاف حکومت کے ساتھ دھوکہ دہی اور شہادتوں میں تبدیلی کی سازش کا الزام بھی ہے۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تیسرا فوجداری مقدمہ ہے۔ ٹرمپ کل امریکی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش ہوں گے۔