افغان طالبان نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم کسی طور بھی جائز یا قابل توجیہہ نہیں۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ افغان حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ خیال رہے کہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے زائد ہے۔