اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق سول سروس افسران سے متعلق بِل پر رپورٹ آج سینیٹ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں سوِل سرونٹ افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سینیٹ میں پیش کیے گئے بِل کے تحت اب ریٹائرڈ سول افسران کنٹریکٹ، ایڈہاک یا عارضی طور پر بھی کسی ادارے میں تعینات نہیں ہوسکیں گے۔ ساتھ ہی کسی بھی ریٹائرڈ سول افسران کی دوبارہ بھرتی یا ملازمت میں توسیع بھی ممکن نہیں ہوگی۔
بل میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف وفاقی حکومتی اداروں کے علاوہ خودمختار اداروں، کارپوریشن، کمپنیز یا اتھارٹی میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتی پر پابندی ہوگی۔ سرکاری افسران کی دوبارہ تقرری رولز میں میں شامل نہیں ہوگی۔
بل کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران کو کنسلٹنسی اور کسی منصوبے پر بھی تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔