گال ( خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دورہ سری لنکا میں اپنا بیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیٹ بنانے والی کمپنی’’ گرے نکلز ‘‘نے برانڈ ایمبسڈر اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کے لئے ہاتھ سے بنا بیٹ لانچ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ کمپنی کی جانب سے بیٹ کو ’’ہائپر۔نوا۔ 1.3‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ بلے کے ڈیزائن میں بابراعظم نے چند تبدیلیاں بھی کروائی ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود بابراعظم کے بیٹ کا وزن 1 ہزار 219 گرام ہے۔بیٹ کو بابراعظم کے بیک فٹ پنچ کیلئے خاص طور پر بنایا گیا ہے جس کیلئے بلے کے مڈل اور لوئر مڈل پارٹ میں وزن رکھا گیا ہے۔