اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہو گیا۔کیس کی سماعت میں ایک بار پھر ساڑھے بارہ بجے تک وقفہ کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دو گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش کیا گیا ۔چئیرمین پی ٹی آئی آج بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ۔