واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) امریکی وزارت خارجہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے منی پور کے دورے کے لئے آنے والے مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کے وفد کو ویزا جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی کمیشن کے تین مندوبین میں سے ایک پادری تھامس ریز بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ہم منی پور کے حالات کو سمجھنا چاہتے تھے تاکہ ہم اس معاملے میں بہت منصفانہ اور درست رائے قائم کرسکیں لیکن یہ مایوسی کی بات ہے کہ وہاں کی حکومت نے ہمیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔