واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) ٹائینک کا ملبہ دیکھنے کی مہم کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے آبدوز کی کمپنی اوشن گیٹ نے اپنی تمام سرگرمیاں غیرمعینہ مدت تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری مختصر پیغام میں کہا ہے کہ کمپنی نے کمرشل آپریشنز سمیت اپنی تمام مہمات غیرمعینہ مدت تک معطل کردیں۔ یاد رہے کہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لئے 18 جون کو روانہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز بحراوقیانوس میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ کوگئی تھی۔ اس حادثے میں آبدوز میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش، پاکستانی صنتکار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل تھے۔