اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت لا ہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ نیب کو سابق حکومت کے کہنے پر نواز شریف کا سیاسی کیریر تباہ کرنے کے لیے ریفرنس تیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار خان نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے لکھا کہ نواز شریف تین بار پاکستان کے منتخب وزیراعظم رہے ہیں۔ عدالت نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا ۔
فیصلہ کے مطابق نیب اور ریونیو بورڈ کو حکم دیتی ہےکہ نواز شریف اور انکے جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادیں ڈی فریز کی جا ئیں۔