اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) توشہ خانہ فوجداری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آ باد نے چئیرمین پی ٹی آ ئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی ۔ عدالت نے ملزم کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی ۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔