اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) چیرمین پی ٹی آئی کےخلاف بشری بی بی سے نکاح کیس میں اہم پیشر فت ہوئی ہے۔ درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصرمِن اللہ کے فیصلہ کے خلاف سیشن عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔ سیشن جج اعظم خان نے نظرثانی اپیل 13 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی اور درخواست گزار کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نکاح خواں مفتی محمد سعید چیرمین پی ٹی آئی کے قریب رہ چکےہیں، انہوں نے چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کرنے کا بیان دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے بشریٰ بی بی نے خاورمانیکا سے علیحدگی اختیار کی اور چیرمین پی ٹی آئی سے نکاح کیا،مفتی محمد سعید نے لاہور میں چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا،دوران عدت غیرشرعی نکاح کے بعد بشریٰ بی بی اور چیرمین پی ٹی آئی بنی گالا رہائش پذیر رہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فروری2018 میں مفتی محمد سعید کو دوبارہ رابطہ کرنے پر چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایاگیا، عون چوہدری اور مفتی محمد سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ سول جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔