بیجنگ ( خصوصی رپورٹ) فلسطین کے صدر محمود عباس چین کے چار روزہ سرکاری دورے پربیجنگ پہنچے ہیں۔ محمود عباس چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں مسئلہ فلسطین سمیت دیگر عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔ محمود عباس کو دورہ چین کی دعوت صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔چین نے اپریل میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذکرات میں مدد کی پیش کش بھی کی تھی۔