لاہور ( خصوصی رپورٹ) محکمہ یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کے لئے پہلی پنک گیمز 2023ء کا آغاز ہو گیا ہے۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نےگیمز کا افتتاح کیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والی پنک گیمز میں کھیلوں کے 7ایونٹس رکھے گئے ہیں۔ جن میں 26یونیورسٹیز کی 1500سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔پہلے دن ہونے والی 100 میٹر ریس پنجاب یونیورسٹی کی سونینا نے جیتی۔ 200 میڑ دوڑ میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی امتل پہلے نمبر پر رہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ اولمپک ڈریمز کے تحت ہونے والی پنک گیمز کی بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹیموں کے لئے تیار کیا جائیگا۔پنک گیمز آئندہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوراٹر میں منعقد کرائی جائیں گی۔