الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیرترین نے عبدالعلیم خان کے گھر عشائیے میں اپنی نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘کاباضابطہ اعلان کردیا
جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان عبدالعلیم خان کے گھر عشائیہ کے موقع پر کیا ۔ ۔100سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے شمولیت اختیار کی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی نے نئی جماعت کو جوائن کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔
عشائیے میں عون چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے جنہوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اُدھر جہانگیر ترین کی جمعے کے روز پی ٹی آئی کے سابق اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔