پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا ذرائع کے مطابق تھری ایم پی او میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور دیگر کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی پریس کانفرنس کرتا ہے، اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، اس کو دوبارہ گرفتار کر لیتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس پر اس طرح کے سیریس الزامات کیسے ختم ہو جاتے ہیں۔
عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان سمیت دیگر درخواست گزاروں کی استدعا منظور کر لی۔