الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ ریلی کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاہے۔پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہےاگر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔ یاسمین راشد کو شناخت نہ ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ شادمان کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔