کوئٹہ: چیئرمیں تحریک انصاف سے “وسیم اکرم پلس” کا خطاب پانے والے اور تین سال وزیراعلیٰ پنجاب رپنے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے بھی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔