مسقط( خصوصی رپورٹ) جونیئر ہاکی ایشیا کپ ٹائٹل دفاعی چیمپئن بھارت کے نام رہا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اومان کے شہر صلالہ میں کھیلا گیا۔ جس میں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سےکامیابی حاصل کی۔ بھارت نے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول تیسرے کوارٹر میں بشارت علی نے کیا۔ جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں بھارت کا مجموعی طور پر یہ چوتھا ٹائٹل ہے۔ ایونٹ میں پاکستان نے مجموعی طورپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ فائنل نہیں جیت سکی۔ 2012اور 2015میں بھی پاکستان کا سفر فائنل میں تمام ہوا تھا۔