اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اس دن جو کچھ ہوا اس پر کوئی خوش نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مزید کہا ہے کہ کافی دنوں سے سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں، جو حالات چل رہے ہیں ان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔